21 اگست ، 2015
لاہور......قومی ایئر لائن کی لاہور سےابو ظہبی جانے والی پرواز پر منشیات کی اطلاع پرایک مسافر خاتون کو آف لوڈ کردیا گیا ۔پی آئی اےکی پرواز پی کے623کو شام سوا7بجے لاہور سے ابوظہبی روانہ ہونا تھا،اینٹی نارکوٹکس فورس کو اطلاع ملی کہ جہاز میں سوار مسافر خاتون کے پاس منشیات کی بھاری مقدار موجود ہے اس پر پرواز کو روک کر ایک خاتون مسافر سائرہ بانو کو آف لوڈ کرکے پرواز کو روانہ کردیا گیا۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق بعد میں خاتون مسافر کا سامان کلیئر قرار دیا گیا، تاہم خاتون نے انہیں آف لوڈ کیے جانے پر شدید احتجاج کیا۔