21 اگست ، 2015
اسلام آباد........پاکستان نے حریت قیادت سے ملاقات کےمعاملے پرکوئی سمجھوتہ نہ کرنے کافیصلہ کرتےہوئےکہاہےکہ بھارت کےساتھ بات چیت کےمعاملےپرکشمیر ی قیادت کومکمل اعتماد میں لیاجائےگا۔ وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں پاکستان اوربھارت کےسلامتی مشیروں کی ملاقات اورآئندہ کےمذاکراتی عمل سے متعلق امورپرغورکیاگیا ۔ذرائع کےمطابق اس موقع پرکہاگیاکہ پاکستان مذاکراتی عمل کےحق میں ہےلیکن بھارت ہٹ دھرمی دکھا رہاہے ، کشمیری قیادت سے نہ ملنے کابھارتی تقاضہ قبول نہیں ۔ اجلاس میں کہاگیاکہ پاکستان کشمیر سمیت دوطرفہ امور صرف بات چیت سے حل کرنا چاہتاہے اورکسی بھی طور پر کشمیر پر اپنے دیرینہ موقف سے دستبردارنہ ہوگا۔