پاکستان
21 اگست ، 2015

اسلام آباد کے مدرسے سے شجاع خانزادہ پر حملے میں ملوث3 ملزم گرفتار

اسلام آباد کے مدرسے سے شجاع خانزادہ پر حملے میں ملوث3 ملزم گرفتار

اسلام آباد.........صوبائی وزیرداخلہ شجاع خانزادہ پر حملے میں ملوث تین اہم ملزمان کو اسلام آباد کے مدرسے سے گرفتار کرلیا گیا ۔ذرائع کے مطابق کاونٹرٹیررازم ڈپارٹمنٹ پنجاب اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ شب اسلام آباد کے مدرسے سے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان میں قاری امداد اور قاری ارشاد سمیت شوکت نامی شخص شامل ہے جو مدرسے میں مہمان کے طور پر ٹھہرا ہوا تھا، ذرائع کے مطابق کارروائی گذشتہ شب کی گئی، ملزمان کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :