21 اگست ، 2015
کراچی........کراچی میں داود انجینئرنگ یونی ورسٹی کے گرفتار دو طلبہ کیلئے جمشید کوارٹر تھانے میں امتحانی پرچے کا انعقاد کیا گیا۔طالب علموں کو تین روز قبل وائس چانسلر کے خلاف احتجاج اور پولیس پر پتھراؤکرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیاتھا۔کراچی کے علاقے جمشید ٹاون میں واقع جامعہ داود انجینئرنگ کے طلبہ کو تین روز قبل وائس چانسلر کے خلاف احتجاج کرنے اور دوران احتجاج قانون کو ہاتھ میں لینے کے جرم میں گرفتار کرکے بلوے کا مقدمہ درج کیا گیاتھا۔دونوں طالب علموں کو گذشتہ روز انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 2روز جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیا تھا۔ پولیس تحویل میں دونوں کا بائیوالیکٹرک اور پروجیکٹ مینجمنٹ کا امتحان لیا گیا ۔ طلبہ کو امتحان کے لیے پولیس حکام نے حوالات سے نکال کر الگ کمرے میں منتقل کیا۔