پاکستان
21 اگست ، 2015

ایم کیو ایم نے سندھ میں نئی حلقہ بندیوں کو چیلنج کردیا

ایم کیو ایم نے سندھ میں  نئی حلقہ بندیوں کو چیلنج کردیا

کراچی........متحدہ قومی موومنٹ نے صوبے کے مختلف شہروں میں نئی حلقہ بندیوں کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔ایم کیو ایم کے رہنما کنور نوید جمیل اور سردار احمد کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ میں نئی حلقہ بندیوں کے خلاف 4 پٹیشنز دائر کردی گئیں۔ پٹیشنز میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نئی حلقہ بندیوں میں قواعد و ضوابط کا خیال نہیں رکھا گیا اور شہری کو دیہی اور دیہی کو شہری علاقوں میں شامل کیا گیا ہے۔درخواست میں عدالت سے اپیل کی گئی ہے کہ نئی حلقہ بندیاں آئین کی کھلی خلاف ورزی ہیں اس لئے انہیں منسوخ کیا جائے۔

مزید خبریں :