پاکستان
21 اگست ، 2015

کشمیر ی قیادت سے ملاقات میں رکاوٹ بھارتی بلیک میلنگ ہے،تجزیہ کار

کشمیر ی قیادت سے ملاقات میں رکاوٹ بھارتی بلیک میلنگ ہے،تجزیہ کار

اسلام آباد .....پاک بھارت مذاکرات پر تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کےدرمیان مسائل کے حل کیلئے بات چیت ہونا چاہیے ،اگر پاکستان کی کشمیری قیادت سے ملاقات کو روکنے کی بھارتی کوشش بلیک میلنگ ہے۔جیو نیوز سے گفتگو میں سابق سفارتکار مسعود خان نے کہا کہ پاکستانی قیادت اگر کشمیر قیادت سے نہیں ملتی تو یہ مسئلہ کشمیر سے دستبردار ہونے کے مترادف ہوگا،ماضی میں بھی پاکستانی قیادت کشمیری قیادت سے ملتی رہی ہے اور اس کا مقصد یہی ہوتا ہےکہ پاکستان مذاکرات میں کشمیری قیادت کے موقف کے ساتھ ہے اور اسی کے لیے اواز بلند کررہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مذاکرات ہی پاکستان ، بھارت اور کشمیریوں کے لیے بہتر ہیں ۔معاملے پر سینئر تجزیہ کار حامد میر نے کہا کہ بھارتی دفتر خارجہ کا رویہ پاکستان کو بلیک میل کرنے کی کوشش ہے ، اور بھارت ایسی ہی بات کو بنیاد بناکر گزشتہ سال بھی مذاکرات ملتوی کرچکا ہے ، تاہم عسکری و سیاسی قیادت کا فیصلہ سامنے آگیا ہےکہ سرتاج عزیز کی کشمیری قیادت سے ملاقات پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

مزید خبریں :