18 مئی ، 2012
عمرکوٹ ... ضلع عمرکوٹ میں مسلم لیگی رہنما ماروی میمن نے گیاری سیکٹر میں برفانی تودے میں پھنسے فوجی جوان کے اہلخانہ کو پانچ لاکھ روپے کا چیک دئیے۔ مسلم لیگ ن کی رہنما ماروی میمن نے سامارو روڈ پہنچ کر گیاری سیکٹر میں برفانی تودے تلے دبے ہوئے فوجی جوان محمد زمان کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور ان کی اہلیہ کو پنجاب حکومت کی جانب سے پانچ لاکھ روپے کا چیک دیا۔ مسلم لیگ نوازکی جانب سے گیاری سیکٹر میں برفانی تودے تلے دبے ہوئے تمام فوجی جوانوں کے اہلخانہ کو پانچ پانچ لاکھ روپے اور ایک ایک ملازمت کا اعلان کیا گیاتھا۔ اس موقع پر ماروی میمن کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف پاکستان کے پہلے سیاسی رہنما ہیں جوفوجی جوانوں سے اظہار یکجہتی کرنے سب سے پہلے گیاری پہنچے ۔