18 مئی ، 2012
واشنگٹن ... وائٹ ہاوٴس نے کہا ہے کہ امریکی صدر بارک اوباما اور صدر زرداری کے درمیان شکاگو سربراہ اجلاس کے موقع پر کسی باضابطہ ملاقات کا امکان نہیں۔وائٹ ہاوٴس کے نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر کا کہنا تھا کہ صدر بارک اوباما اور افغان صدر حامد کرزئی کے درمیان اتوار کوملاقات ہوگی۔وائٹ ہاوٴس نے مزید بتایا کہ کہ امریکی صدر کی افغان ہم منصب سے ملاقات نیٹو سربراہ اجلاس سے قبل ہوگی۔تاہم وائٹ ہاوٴس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ شکاگو میں نیٹو سربراہ اجلاس کے موقع پر صدر زرداری اور صدر اوباما کے درمیان علیحدہ سے کسی ملاقات کا امکان نہیں۔