18 مئی ، 2012
واشنگٹن… امریکی کانگریس نے پاکستانی امداد روکنے سے متعلق بل مسترد کردیا ہے جبکہ کولیشن سپورٹ فنڈکونیٹوسپلائی سے مشروط کرنیکاترمیمی بل منظورکر لیا ہے۔ کانگریس میں پاکستان کو دی جانے والی امداد پر رائے شماری کے دوران بل کی مخالفت میں 335 جبکہ حمایت میں 84 ووٹ آئے۔ پاکستان کو دی جانے والی امداد روکنے کے متعلق ترمیمی بل امریکی سینیٹر ڈانا روہرا بیکر نے پیش کیا تھا بل میں پاکستان کو دی جانے والی فوجی اور سویلین امداد کو مکمل طور پر روکنے کی تجویز دی گئی تھی۔اس کے بعد امریکی کانگریس نے اتحادی سپورٹ فنڈزکی فراہمی کونیٹو سپلائی سے مشروط کردیا ۔ بل کے حق میں 412 اور مخالفت میں ایک ووٹ آیا۔