18 مئی ، 2012
کراچی ... کراچی میں آج فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔کراچی میں انچولی سوسائٹی کے قریب مسلح موٹر سائیکل سواروں نے ایمبولینس سمیت دو گاڑیوں پر فائرنگ کی جسکے نتیجے میں تین افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔آج شہر میں فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں 7 افراد جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے،گذشتہ روز بھی آٹھ افراد فائرنگ سے جاں بحق ہوئے تھے۔پولیس کے مطابق انچولی سوسائٹی میں مسلح موٹر سائیکل سواروں نے ایمبولینس سمیت دو گاڑیوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق جبکہ خاتون سمیت دو افرادذخمی ہوگئے۔پولیس نے جائے وقوعہ سے فائر ہونے والی گولیوں کے 9 خول بھی برآمد کرلئے ہیں۔ ایمبولینس کو بلدیہ ٹاوٴن کے علاقے میں 13 مئی اور 16 مئی کو میں فائرنگ سے ہلاک کئے جانے والے تین بھائیوں کی میتیں ایدھی سرد خانے سہراب گوٹھ سے لے کر ایران بارڈر سے نزدیک علاقے میں منتقل کیا جانا تھاکہ حملہ آٓوروں نے فائرنگ کردی اور باآسانی گنجان آباد علاقہ ہونے کے باوجود فرار ہوگئے۔زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے لئے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس کے مطابق بلدیہ ٹاوٴن نمبر 5 میں سے دو افراد کی لاشیں ملیں،جنھیں قتل کرے کے بعد پھینکا گیا تھا،مقتولین کی عمریں 24 سے 28 سال کے درمیان ہیں،اس کے علاوہ لیاقت آباد میں ٹمبر مارکیٹ کے قریب ایک شخص کی لاش ملی جس کی شناخت نہیں ہوسکی۔سہراب گوٹھ کے علاقے حسن نعمان کالونی میں نامعلوم ملزموں نے فائرنگ کرکے ایک شخص عثمان کو قتل کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق یہ واقعہ دشمنی کانتیجہ معلوم ہوتا ہے۔