پاکستان
18 مئی ، 2012

نیٹو سپلائی کی بندش سے امریکا کو کوئی فرق نہیں پڑا، حسین حقانی

نیٹو سپلائی کی بندش سے امریکا کو کوئی فرق نہیں پڑا، حسین حقانی

واشنگٹن… امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی نے کہاہے کہ پاکستان کو سمجھنا ہوگا کہ نیٹو سپلائی کی بندش سے امریکا کو کوئی فرق نہیں پڑا اور یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ اسے صومالیہ بننا ہے یا بہترملک۔وہ امریکی ٹی وی کوانٹرویو دے رہے تھے۔حکومت کی جانب سے نیٹو سپلائی بند کیے جانے کے فیصلے پرامریکا میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی نے کہا کہ پاک امریکہ تعلقات میں پاکستان کو بھی عملی سوچ کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔تاہم کہاکہ صدر زرداری نے تعاون کا ہاتھ بڑھایا ہے، امید ہینیٹو سپلائی کا معاملہ حل ہو جائے۔ شکاگوکانفرنس کے بارے میں حسین حقانی نے کہاکہ پاکستان نہیں چاہتاکہ افغانستان مستقبل کامیکسیکوبن جائے،انہوں نے کہاکہ پاکستان کو دہشت گردوں کے ٹھکانے پر حملہ اپنے مفاد میں کرنا ہوگا اور یہ طے کرنا ہوگا کہ اسے صومالیہ بننا ہے کہ ایک بہتر ملک، تاہم سلالہ واقعہ پر امریکا کی جانب سے معافی نہ مانگنے سے گریزپر ان کاکہناتھاکہ بات درست نہیں۔ میموکمیشن کے سامنا کرنیوالے حسین حقانی نے یہ بھی کہا کہ انکی زندگی کو پاکستان میں خطرہ ہے ،انکے خلاف نفرت انگیز پرواپیگنڈہ کیا جارہاہے اسلیے وہ فوری طورپرپاکستان نہیں جاسکتے۔

مزید خبریں :