کاروبار
18 مئی ، 2012

فیس بک کے حصص کی فروخت آج سے شروع ہوگی

فیس بک کے حصص کی فروخت آج سے شروع ہوگی

نیویارک… سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کے حصص کی فروخت آج نیویارک میں شروع ہورہی ہے ۔ فیس بک کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کمپنی کے فی شیئر کی قیمت اڑتیس ڈالر مقرر کی گئی ہے۔ شیئر کی اس قیمت پر فروخت سے کمپنی کی مالیت ایک سو چار ارب ڈالرہوجائے گی۔ رواں ہفتے کے شروع میں فیس بک نے طے شدہ تعداد سے پچیس فیصد زیادہ حصص فروخت کرنے کا اعلان کیا تھااور شیئرز کی خرید و فروخت آج سے نیویارک میں شروع ہو جائے گی۔

مزید خبریں :