18 مئی ، 2012
پشاور… پشاور کے نواحی عالقہ متھرا میں تین بوری بند لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس کے مطابق لاشیں متھرامیں ڈاگ لارکے مقام پر پھینکی گئی تھیں جنھیں مقامی افراد کی اطلاع پر پولیس نے تحویل میں لے لیا ہے۔ تینوں نوجوانوں کی نعشوں پر تشدد کے نشانات واضح ہیں۔ تاہم پولیس کے مطابق موت کی وجہ پوسٹ مارٹم کے بعد ہی واضح ہوگی۔ نعشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کردیا گیا ہے۔