دنیا
18 مئی ، 2012

امریکا:افغان جنگ جاری رکھنے کی حمایت میں قرارداد منظور

امریکا:افغان جنگ جاری رکھنے کی حمایت میں قرارداد منظور

واشنگٹن… امریکی کانگریس میں افغان جنگ جاری رکھنے کی حمایت میں قرارداد اکثریت سے منظور کرلی گئی۔ کانگریس میں قرارداد کے حق میں تین سو تین جب کہ مخالفت میں ایک سو تیرہ ووٹ آئے۔اراکین نے افغانستان میں جاری آپریشن روکنے اور صرف امریکی فوج کے انخلا کیلئے فنڈز محدود کرنے کی تجویز مسترد کردی۔قرارداد کی حمایت کرنیوالے ارکان کا کہنا تھا کہ اگر امریکا نے افغانستان سے نکلنے میں جلدی کی تو طالبان اورالقاعدہ دوبارہ منظم ہونگے جس سے امریکی شہریوں کی زندگی کیلئے خطرات بڑھ جائیں گے۔

مزید خبریں :