پاکستان
18 مئی ، 2012

صدر زرداری نیٹو کانفرنس میں شرکت کیلئے شکاگو روانہ

صدر زرداری نیٹو کانفرنس میں شرکت کیلئے شکاگو روانہ

اسلام آباد… صدر آصف علی زرداری ، شکاگو میں ہونے والی نیٹو سربراہ کانفرنس میں شرکت کیلئے روانہ ہوگئے ہیں۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق صدرزرداری 20 اور 21 مئی کو ہونے والی شکاگو میں نیٹو سربراہ کانفرنس میں شرکت کریں گے، انہیں اس کی دعوت نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے دی تھی، صدر مملکت کے ہمراہ وزیرخارجہ اور سیکرٹری خارجہ بھی اس دورے پر گئے ہیں ، دورہ شکاگو میں صدر زرداری نیٹو کی ایساف توسیع کانفرنس میں بھی شریک ہوں گے جبکہ ان کی وہاں مختلف عالمی سربراہان سے ملاقاتیں بھی ہوں گی۔

مزید خبریں :