پاکستان
18 مئی ، 2012

باجوڑ: امن رضاکاروں پر فائرنگ،ایک شخص جاں بحق

باجوڑ: امن رضاکاروں پر فائرنگ،ایک شخص جاں بحق

خار… باجوڑایجنسی میں امن کمیٹی کے رضاکاروں پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک رضاکار جاں بحق اور 2 شدید زخمی ہوگئے،سیکیورٹی ذرائع کے مطابق باجوڑایجنسی کی تحصیل ماموند میں امن کمیٹی کے رضاکار معمول کے گشت پر تھے کہ کہ نامعلوم افراد نے ان پر اندھا دھند گولیاں چلادیں، فائرنگ کی زد میں آکر امن کمیٹی کا ایک رضاکار موقع پر جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ایجنسی ہیڈکوارٹر اسپتال خار منتقل کردیا گیا ہے، واقعے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

مزید خبریں :