18 مئی ، 2012
اسلام آباد… میموکمیشن کا اجلاس جسٹس فائزعیسی کی زیرصدارت اسلام آباد میں جاری ہے جہاں عدالتی ہرکارے نے حسین حقانی اورا نکے وکیل زاہدبخاری کے نام پکارے لیکن وہ دونوں حاضر نہیں تھے۔ منصور اعجاز کے وکیل اکرم شیخ نے کہاکہ زاہدبخاری میڈیا گفتگو میں کہہ چکے ہیں کہ وہ اب کمیشن کے سامنے پیش نہیں ہوں گے،کمیشن نے کہاکہ انکے نہ آنے سے متعلق درخواست نہیں ملی ہے۔ اس کے بعد کمیشن نے اپنے سیکریٹری راجا جوادعباس کا بیان ریکارڈ کیا جس میں انہوں نے بتایاکہ بلیک بیری کے فرانزک معائنے کیلئے منصوراورحقانی کو نوٹسز بھیجے تھے، منصور اعجاز نے فرانزک معائنے کیلئے دو بلیک بیری فون اور ایک لیپ ٹاپ دیئے،پھر 8 کمپنیوں میں سے ایک کو منتخب کرکے اسکے دو ماہرین سے فرانزک معائنہ کرایاگیا، یہمعائنہ 8 گھنٹوں میں ہوا، سیکریٹری نے ماہرین کی رپورٹس کو بیان حلفی کے ساتھ کمیشن کو جمع بھی کرایا۔ کمیشن میں بیرسٹرظفراللہ نے ایک درخواست بھی پیش کی، اس میں کہاگیاتھاکہ تمام شواہد اکھٹا ہوچکے ہیں، کمیشن اب صرف اپنی رپورٹ مکمل کرے اور سپریم کورٹ کو بھجوائے۔