کاروبار
18 مئی ، 2012

جاری کھاتوں کے خسارے میں 2 ارب 92 کروڑ ڈالر کا اضافہ

جاری کھاتوں کے خسارے میں 2 ارب 92 کروڑ ڈالر کا اضافہ

کراچی… پاکستان کا تجارتی خسارہ بڑھنے کی وجہ سے جاری کھاتوں کے خسارے میں 2 ارب 92 کروڑ ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔اسٹیٹ بینک کے ترجمان سید وسیم الدین نے جیو نیوز کو بتایا کہ جولائی 2011 سے اپریل 2012 کے دوران پاکستان کو جاری کھاتوں کے خسارہ 3 ارب 39 کروڑ روپے ہوگیا ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 46کروڑ 60 لاکھ ڈالر منافع ہوا تھا۔ جاری کھاتوں کے خسارے میں اضافے کی وجہ خدمات اور مصنوعات کی تجارت میں ہونے والا خسارہ ہے، جو کہ 5 ارب 49 کروڑ ڈالر اضافے کے ساتھ 17 ارب 68 کروڑ ڈالر ہوگیا ہے۔

مزید خبریں :