پاکستان
18 مئی ، 2012

نیٹو فورسز کو رسد کیلئے پاکستان سب سے سستا ذریعہ ہے، برطانو ی اخبار

نیٹو فورسز کو رسد کیلئے پاکستان سب سے سستا ذریعہ ہے، برطانو ی اخبار

لندن…برطانوی اخبار کے مطابق نیٹو فورسز کو جلد رسد کے لیے پاکستان سب سے سستا ذریعہ ہے اور ملک سے نیٹو فورسز کو رسد کی راہ داری بند ہونے سے امریکہ کو ماہانہ 8 کروڑ 70 لاکھ ڈالر اضافی برداشت کرنے پڑتے ہیں۔برطانوی اخبار میں امریکی آر می ، انٹر نیشنل سیکیورٹی اسسٹس فورس دفاعی تجزیہ کاروں کی رائے پر مبنی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بالٹک اور کیسپین پورٹ ،براستہ وسطی ایشیاء سے نیٹو کنٹینر کی رسد پر 17 ہزار 500 ڈالر خرچ ہوتے ہیں جبکہ براستہ پاکستان نیٹوکنٹینر کی رسد پر 7 ہزار 200 ڈالر خرچ ہوتے ہیں،رپورٹ کے مطابق نیٹو کو رسد بحالی کے لیے پاکستان نے یومیہ 10 لاکھ ڈالر ٹرانزٹ فیس کا مطالبہ کیا ہے جبکہ دنیا بھر سے نیٹو کو رسد کے لیے 1 لاکھ 20 ہزار کنٹینر استعمال ہورہے ہیں۔

مزید خبریں :