پاکستان
18 مئی ، 2012

جاپان کے سفیر کی مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف سے ملاقات

 جاپان کے سفیر کی مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف سے ملاقات

لاہور… جاپان کے سفیر ایچ ای ہیروشی نے رائے ونڈ میں مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف سے ملاقات کی۔مسلم لیگ ن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق جاپانی سفیر اور میاں نوازشریف کے درمیان باہمی امور اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ قائم مقام برٹش ہائی کمشنر مسز ایلسن بلیک نے بھی مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے رائے ونڈ میں ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے قائم مقام برٹش ہائی کمشنر کو پنجاب میں جاری ترقیاتی اور تعلیم کے منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔

مزید خبریں :