18 مئی ، 2012
لاہور… ریلوے انجن شیڈ ملازمین کی دو گھنٹے ہڑتال چھٹے روز بھی جاری رہی۔ یونین کے عہدیداروں نے اعلان کیا ہے کہ اگر کل تک مطالبات منظور نہ ہوئے توریل کا پہیہ جام کر دیں گے۔ریلوے انجن شیڈ لاہورمیں ملازمین نے دو گھنٹے تک کام بند رکھا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ چھ روز سے سراپا احتجاج ہوئے ہیں لیکن ریلوے انتظامیہ ٹس سے مس نہیں ہو رہی۔ یونین عہدیداروں سرفراز خان اور عنائت علی گجر کا کہنا تھا انہوں نے ریلوے انتظامیہ سے مطالبہ کیا تھا کہ ٹیکنیکل الاونس اور پے اسکیل بڑھایا جائے، چھٹی کے روز کام کا معاوضہ ڈبل دیا جائے لیکن حکام ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں۔