پاکستان
18 مئی ، 2012

حج پالیسی پر پورا اترنے والے ٹور آپریٹرزکو عازمین کی بکنگ کی اجازت

حج پالیسی پر پورا اترنے والے ٹور آپریٹرزکو عازمین کی بکنگ کی اجازت

لاہور… لاہور ہائی کورٹ نے حج پالیسی پر پورا اترنے والے ٹور آپریٹرز کوعازمین کی بکنگ جاری رکھنے کی اجازت دے دی اور حج کوٹہ کے بارے میں وزارت حج سے تفصیلی جواب طلب کرلیا۔ لاہور ہائی کورٹ کے روبرو مختلف نجی حج آپریٹروں نے درخواستیں دائر کی تھیں کہ وزارت مذہبی امور سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود درخواست گذاروں کے حج کوٹہ کی درخواستوں فیصلہ نہیں کررہی، رجسٹرڈ حج آپریٹروں کی جانب سے شہرام سرور ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ حج پالیسی 2012ء کے معیار پر پورا اترنے والے آپریٹر قانون کے مطابق عازمین کی بکنگ کررہے ہیں لیکن اس کیس کی وجہ سے عازمین کی بکنگ متاثر ہورہی ہے جس پر ہائی کورٹ نے ہدایت کی کہ حج پالیسی کے معیار پر پورا اترنے والے حج ٹور آپریٹر اپنی بکنگ جاری رکھ سکتے ہیں عدالت نئے حج آپریٹروں کی رجسٹریشن اور کوٹہ کے حوالے سے وزارت مذہبی امور سے 25مئی کو تفصیلی جواب طلب کرلیا۔

مزید خبریں :