پاکستان
18 مئی ، 2012

لاپتہ قیدی کیس، وزارت دفاع اور ایجنسیوں کو نوٹسز جاری

لاپتہ قیدی کیس، وزارت دفاع اور ایجنسیوں کو نوٹسز جاری

اسلام آباد… سپریم کورٹ نے فوجی انٹیلی جنس ایجنسیوں کے زیرتحویل اڈیالہ جیل ، راولپنڈی کے سات سابق قیدیوں کو فریق مقدمہ بناتے ہوئے وزارت دفاع اور ایجنسیوں کو نوٹس جاری کردئے ہیں ۔ سپریم کورٹ میں ایجنسیوں کی زیر حراست قیدیوں کی ہلاکت کیس کی سماعت چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی، انٹیلی جنس ایجنسیوں کے وکیل راجہ ارشاد نے بتایاکہ زیر حراست قیدیوں عبدالماجد اور عبدالباسط کی حراستی مرکز سے رہائی کی درخواست مسترد کر دی گئی ہے، یہ دونوں قیدی سیکورٹی فورسز پر حملوں کے الزامات میں زیر حراست ہیں، سپریم کورٹ نے مقدمے کا ٹائٹل تبدیل کرتے ہوئے زیر حراست قیدیوں کو مقدمہ کا فریق بننے کی اجازت دیدی اور وزارت دفاع، آئی ایس آئی اور ایم آئی کو دوبارہ نوٹسز جاری کردیئے، مقدمہ کی سماعت 2 ہفتوں کے لئے ملتوی کر دی گئی۔

مزید خبریں :