پاکستان
18 مئی ، 2012

نیٹو سپلائی : پاکستان کے پھنسے ہوئے 40کروڑ ڈالر ملنے کا امکان

نیٹو سپلائی : پاکستان کے پھنسے ہوئے 40کروڑ ڈالر ملنے کا امکان

اسلام آباد… نیٹو سپلائی کی ممکنہ بحالی سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے پھنسے ہوئے 40 کروڑ ڈالر ملنے کے امکان روشن ہو رہے ہیں جس سے مالی خسارہ کچھ کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔وزارت خزانہ کے ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دفاعی تعاون پر پاکستان کے 40 کروڑ ڈالر کا چیک گزشتہ سال 2 مئی کے واقعہ کے بعد سے روکا ہوا ہے۔ نیٹو سپلائی کی بحالی کے بعد اس چیک کے جاری ہونے کا امکان ہے اور 40 کروڑ ڈالر کی رقم بیرونی ادائیگیوں میں مدد کرسکتی ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے امریکا سے 2002 سے گیارہ ارب 80 کروڑ ڈالر طلب کیے تھے اور اس میں سے آٹھ ارب 90 کروڑ ڈالر مل چکے ہیں جبکہ دو ارب 90 کروڑ ڈالر واجب الادا ہیں۔ رواں مالی سال حکومت کوئلیشن سپورٹ فنڈ کی مد میں 120 ارب روپے ملنے کی آس لگائے بیٹھی ہے تاہم عدم ادائیگی کی وجہ سے مالی خسارہ 4.7 فی صد سے بڑھ کر 5.1 فی صد تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔

مزید خبریں :