پاکستان
18 مئی ، 2012

وفاقی نظامت تعلیمات کے قائم مقام ڈی جی کے تقررکیخلاف مقدمہ

وفاقی نظامت تعلیمات کے قائم مقام ڈی جی کے تقررکیخلاف مقدمہ

اسلام آباد… سپریم کورٹ کو بتایاگیاہے کہ وفاقی نظامت تعلیمات کے قائم مقام ڈی جی قابل نہیں اورتھرڈ ڈویژن ہیں ، مستقل ڈی جی کی تعیناتی کیلئے وزیراعظم کو سمری بھیج دی گئی ہے۔ چیف جسٹس افتخارمحمدچودھری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے وفاقی نظامت تعلیمات کے قائم مقام ڈی جی عاطف کیانی کے تقرر کیخلاف مقدمہ کی سماعت کی، جسٹس جوادخواجہ نے ریمارکس میں کہاکہ ملک میں اہل افراد دربدر، رل رہے ہیں، بی اے تھرڈ ڈویژن والا ڈی جی بنا بیٹھاہے،وفاقی سیکرٹری کو اختیار نہیں کہ غیر معینہ مدت تک قائم مقام ڈی جی کی تعیناتی کریں ، وفاقی سیکریٹری کیپیٹل ایڈمنسٹریشن ڈویژن امتیاز عنایت الٰہینے کہاکہ ڈی جی تعلیمات کیلئے عاطف کیانی ، قابل نہیں ہے،مستقل ڈی جی کے تقرر کیلئے سمری وزیراعظم کو بھیجی جارہی ہے،اس میں درخواست گزار ڈاکٹرشہناز کا نام بھی تجویز کیا گیا ہے، چیف جسٹس نے سیکریٹری کو کہاکہ قانون پر عمل کریں اور تبادلہ ہونے سے نہ ڈریں،بعد میں مقدمہ کے سماعت 10 روز کیلئے ملتوی کردی گئی۔

مزید خبریں :