18 مئی ، 2012
پشاور…محکمہ داخلہ خیبر پختون خوا نے سینٹرل جیل پشاور میں قیدی کی پراسرار ہلاکت کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ پشاور کے علاقہ تہکال بالا کا رہائشی زیارت گل چند روز قبل سنٹرل جیل پشاور میں پراسرار طور پر جاں بحق ہوا۔ جس پر متوفی کے لواحقین نے جیل عملہ پر الزام عاید کیا تھا کہ عملہ نے قیدی زیارت گل پر تشدد کیا تھا جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہوئی۔ جس پر صوبائی محکمہ داخلہ نے قیدی زیارت گل کی پراسرار ہلاکت کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ زیارت گل منشیات کی اسمگلنگ کے جرم میں گزشتہ ایک سال سے جیل میں قید کی سزا کاٹ رہا تھا۔