پاکستان
18 مئی ، 2012

پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کے رشتے دار عدالت میں لڑ پڑے

پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کے رشتے دار عدالت میں لڑ پڑے

لاہور…لاہورہائی کورٹ میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کے رشتے دارآپس میں اُلجھ پڑے،جبکہ ایک اور مقدمے میں عدالت نے پسند کی شادی کرنے والے چینوٹ کی لڑکی کو خاوند کی ساتھ جانے کی اجازت دے دی گئی۔کریم پارک لاہورکی لیلیٰ نے شکورسے مرضی کی شادی کی تھی جس پر لیلیٰ کے گھروالوں نے شکورپرمقدمہ درج کرایاتھا۔آج پیشی کے دوران دونوں کے رشتے داروں کی ایک دوسرے سے ہاتھاپائی ہوگئی،،ایک اور لومیرج کیس میں ہائی کورٹ نے چینوٹ کی اِرم شہزادی کو اس کے شوہر طاہرعباس کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی عدالت کی جانب سے اِرم کو شوہرکے ساتھ جانے کی اجازت ملنے پر کمرہ عدالت میں رشتے داروں نے ہاتھا پائی کی کوشش کی، عدالت نے پولیس کی بھاری نفری کی معیت میں ارم کو شوہر کے ساتھ بھجوادیا،پولیس لڑکی اور لڑکے کو گھیرے میں لے کر اپنی گاڑی میں سوار کرکے لے گئی اس دوران لڑکی کے رشتہ دار مرد اورعورتوں نے پولیس گاڑی کے تعاقب کوشش بھی کی جسے پولیس نے ناکام بنادیا۔

مزید خبریں :