پاکستان
18 مئی ، 2012

کراچی کی مانسہرہ کالونی فائرنگ ،3افراد ہلاک

کراچی کی مانسہرہ کالونی فائرنگ ،3افراد ہلاک

کراچی…کراچی کے علاقے مانسہرہ کالونی میں چپل کے تنازعے پر دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں تین افراد ہلاک جبکہ تین زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مانسہرہ کالونی میں زمین پر کام کرنے والے ہاریوں کے درمیان معمولی تنازعہ کے بعد جھگڑا شروع ہوا اس دوران ایک گرو پ کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں دوا شیر ، سراج اور حیدر ہلاک ہوگئے جبکہ ریاست بی بی امجد اور ذکاء زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔واقع کے بعد رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی ، مرنے والوں میں دواشیر اور سراج سگے بھائی ہیں ، ہلاک ہونے والوں کا آبائی تعلق پشاور سے ہے۔لاشوں کے ساتھ آنے والے لواحقین کا کہناہے کہ جھگڑا چپل کے تنازعہ پر ہوا۔ دریں اثنا شاہ فیصل کالونی میں بھی فائرنگ کے ایک واقع میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

مزید خبریں :