پاکستان
18 مئی ، 2012

آئندہ سال بھی بجلی کی قلت 6 ہزار میگاواٹ تک رہنے کا خدشہ

آئندہ سال بھی بجلی کی قلت 6 ہزار میگاواٹ تک رہنے کا خدشہ

کراچی…عوام آئندہ سال بھی اندھیروں سے باہر نہیں نکل پائے گی، حکومت کے اپنے اندازوں کے مطابق آئندہ سال بھی بجلی کی قلت 6 ہزار میگاواٹ تک رہنے کا خدشہ ہے۔آئندہ مالی سال کے لیے حکومت نے سالانہ ترقیاتی منصوبے کی جو دستاویز تیار کی ہے ،اس میں بتایا گیا ہے کہ مالی سال 13-2012میں بھی حالات میں کوئی بہتری نہیں دیکھی جا سکے گی اور طلب کے مقابلے میں بجلی 25 فیصد کم ہی ملے گی۔ دستاویز کے مطابق ایک سال میں متوقع ایک ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں آنے کے باوجود طلب ورسد کے مقابلے 6 ہزار میگاواٹ زائد رہے گی۔ رپورٹ کے مطابق بجلی کے زیر گردش قرضوں کی مالیت میں بھی آئندہ مالی سال بتدریج ہر ماہ 30 ارب روپے کا اضافہ ہوگا اور اس میں کمی کے کوئی امکانات نہیں ہیں۔ سالانہ پروگرام کی دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ بجلی کی اس قلت کی وجہ سے معاشی ترقی کی شرح متاثر ہو گی۔

مزید خبریں :