کاروبار
04 ستمبر ، 2015

لاہور میں تاجروں کا ایف بی آر کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

لاہور میں تاجروں کا ایف بی آر کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

لاہور........لاہور کی تاجر برادری نے ود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف بینکوں سے لین دین احتجاجا ًبند رکھا اورمال روڈ پر ایف بی آر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ بھی کیا ۔ تاجر رہنماؤں کا کہناتھاکہ ودہولڈنگ ٹیکس کو مسترد کرتے ہیں، 9 ستمبر کو ملگ گیر ہڑتال ہو گی۔ حکومت او رتاجر وں کے درمیان ود ہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ پر کشیدگی جاری ہے، تاجر مطالبہ کر رہے ہیں کہ ودہولڈنگ ٹیکس فوری واپس لیا جائے، دیگر شہروں کی طرح لاہور میں بھی تاجروں نے جمعے کو ود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف بینکوں سے لین دین بند رکھا ، بعد ازاں ملا روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور خبردار کیا کہ 9ستمبر کو مکمل ہڑتال بھی ہو گی۔ بینک حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال پریشان کن ہے، صرف ایک دن لین دین بند ہونے سے بینکوں کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے،تاجر ہنڈی اور حوالے کےذریعے کام چلا رہے ہیں۔ اقصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ ودہولڈنگ ٹیکس کا تنازع ختم ہونا چاہیے ورنہ ٹیکس گزاروں کی تعداد اور ریکوری بڑھانے کے چکر میں معاشی اہداف دورہوجائیں گے۔

مزید خبریں :