پاکستان
07 ستمبر ، 2015

ایاز صادق نے جرمانے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

ایاز صادق نے جرمانے کیخلاف  سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

لاہور.....سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے الیکشن ٹریبونل کی جانب سے 27 لاکھ روپے جرمانے کے حکم کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔الیکشن ٹربیونل کے سابق جج کاظم ملک نےاین اے 122 مبینہ دھاندلی کیس میں ایاز صادق کی نااہلی کا فیصلہ دیتے ہوئے انہیں 27 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم بھی دیا تھا ۔جرمانے کی یہ رقم عمران خان کو ادا کی جانی تھی۔سردار ایاز صادق کے وکلا نے جرمانے کے خلاف سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں اپیل دائر کی ہے جس میں یہ حکم غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

مزید خبریں :