07 ستمبر ، 2015
راولپنڈی.......بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ شب سے آج صبح تک دو بار سیز فائر کی خلاف ورزی کی گئی ۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے اس بار لائن آف کنٹرول پر باغ کے نزدیک کیلر سیکٹر کو نشانہ بنایا۔ بلا اشتعال فائرنگ گزشتہ شب گیارہ بجے سے رات دو بجے تک جاری رہی۔ آج صبح نو بجے بھارتی فوج نے دوسری بار سیز فائر کی خلاف ورزی کی ،تاہم کسی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔ پاک فوج نے بھرپور انداز میں جوابی کاروائی کی۔