07 ستمبر ، 2015
لاہور........لاہور ہائی کورٹ نے بجلی بلوں میں سرچارجز کے خلاف درخواست سماعت کیلیے منظور کر لی ہے۔مقامی وکیل اظہر صدیق کی جانب سےلاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بجلی بلوں میں مختلف اقسام کے سرچارجز سے صارفین پر بہت بڑا بوجھ ڈال دیا گیا ہے۔عدالت اس کا نوٹس لیتے ہوئے سرچارجز واپس لینے کا حکم جاری کرے ۔ہائی کورٹ نے نیپرا اور وزارت پانی بجلی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 28 ستمبر کو جواب طلب کر لیا۔