پاکستان
07 ستمبر ، 2015

نوازشریف کی زیرصدارت اہم اجلاس، آرمی چیف کی شرکت

نوازشریف کی زیرصدارت اہم اجلاس، آرمی چیف کی شرکت

اسلام آباد......وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت مدارس کی فنڈنگ، رجسٹریشن اور نصاب سمیت اصلاحات کے ایجنڈے پر غور کیا گیا،اجلاس میںآرمی چیف جنرل راحیل شریفنے بھی شرکت کی۔ وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں وزارت داخلہ کی جانب سے مدارس کی رجسٹریشن اور ان کی فنڈنگ کے ذرائع سے متعلق بریف کیاگیا، مدارس اصلاحات کے جامع پلان پر غور کے بعد اہم فیصلوں کی توقع ہے۔ اجلاس میں وفاقی وزراء کےعلاوہ تمام مکاتب فکر کےعلماء و مشائخ اور مدارس کی تنظیمات کےعہدیداربھی شریک ہو ئے۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف کوخصوصی طورپراجلاس کےلئے مدعوکیاگیا۔

مزید خبریں :