پاکستان
07 ستمبر ، 2015

کافر کہنے، قتل پر اُکسانے، نفرت انگیز تقاریر پر کارروائی ہوگی

کافر کہنے، قتل پر اُکسانے، نفرت انگیز تقاریر پر کارروائی ہوگی

اسلام آباد......بس بہت ہوچکا، کافر کہنے، قتل پر اُکسانے، نفرت انگیز تقاریر پر حکومت کارروائی کرے گی۔ وزیراعظم نواز شریف نے آج مدارس تنظیموں کے نمائندوں کے ساتھ اجلاس کیا جس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور ڈی جی آئی ایس آئی نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں طے پایا کہ کسی کو کافر کہنے، قتل پر اُکسانے، نفرت انگیز تقاریر کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی،مدارس میں اے اور او لیول کی تعلیم دی جائے گی، پیسے بینکوں کے ذریعے آئیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک کو دہشت گردی سے پاک کرنے کے لیے کام کررہے ہیں، سب کا تعاون چاہیے۔

مزید خبریں :