پاکستان
07 ستمبر ، 2015

پنجاب : سیکڑوں کلو مضر صحت دودھ اور گوشت برآمد،17ملزمان گرفتار

پنجاب : سیکڑوں کلو مضر صحت دودھ اور گوشت برآمد،17ملزمان گرفتار

لاہور.....پنجاب میں صحت کے لیے مضر دودھ اور گوشت کے خلاف کارروائی جاری ہے، محکمہ لائیو اسٹاک نے مختلف اضلاع میں چھاپے مارکے 17ملزموں کو حراست میں لے لیا۔ گوجرانوالہ میں قلعہ دیدارسنگھ،نوشہرہ ورکا اورعالم چوک بائی پاس سمیت مختلف علاقوں میں دودھ فروشوں کےخلاف کارروائی کی گئی۔ محکمہ صحت نےکیمیکل ملا سیکڑوں لیٹرمضر صحت دودھ برآمد کرکے14 ملزمان کو گرفتارکرلیا۔ ملتان میں ڈائریکٹرفوڈ نے قصاب کی دکانوں پرچھاپا مار کر 12 دکانوں اور جانوروں کی ہڈیوں کے ایک گودام کو سیل کردیا۔ چھاپے کےدوران غیرمعیاری 4 من گوشت بھی تلف کیا گیا۔ فیصل آباد میں ضلعی انتظامیہ نےغلام آباد کےعلاقے میں قائم غیرقانونی مذبح پر چھاپا مارا، اس مذبح سے مادہ جانوروں کوذبح کرکے، گوشت ہوٹلوں کو فروخت کیا جاتا رہا ہے،کارروائی کے دوران تین قصابوں کو گرفتارکرلیا گیا۔ حکومت پنجاب نے مادہ جانوروں کو ذبح کرنے پرپابندی لگا رکھی ہے ۔میانوالی میں لنک روڈ پرمحکمہ لائیواسٹاک نےایک گاڑی سے چیکنگ کے دوران مردہ جانوروں کا200 کلو گوشت برآمد کرکے دو ملزمان کوگرفتار کرلیا۔ لاہورکےعلاقے چوبرجی میں محکمہ لائیواسٹاک نے چھاپا مارکر ڈیڑھ سو کلو مضر صحت گوشت اپنے قبضے میں لے لیا۔

مزید خبریں :