پاکستان
07 ستمبر ، 2015

ایم کیوایم کا عدالت عالیہ کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان

ایم کیوایم کا عدالت عالیہ کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان

کراچی........متحدہ قومی موومنٹ نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیوایم کے رہنما فروغ نسیم نے واضح کیا کہ کراچی بے امنی کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ ایک سنگ میل ہے۔ سپریم کورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی تھی جس میں ایم کیو ایم پر پابندی کامطالبہ کیا گیا تھا۔ سپریم کورٹ نے ایم کیو ایم پر پابندی کے خلاف فیصلہ دیا تھا کہ عدالت کسی سیاسی جماعت پر پابندی نہیں لگاسکتی،ایم کیو ایم اور الطاف بھائی اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرے گی۔ لاہور ہائی کورٹ کے سامنے بھی درست حقائق رکھیں گے۔ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کا کہنا تھا کہ لاہورہائی کورٹ نے حکومت اور وفاقی کابینہ سے جواب مانگا مگرمتحدہ کو نوٹس نہیں بھیجا گیا۔ ایم کیوایم کو بھی عدالتوں میں بلایا جاتا اور سنا جاتا،عدالتوں کو پاکستان کے معروضی حقاحق کو بھی سامنے رکھنا چاہئے وقت کا تقاضہ ہے کہ جو لوگ روٹھے ہوں انہیں منایا جائے۔ایم کیوایم کے رہنماؤں نے کہا کہ متحدہ قانونی پابندی کے خلاف قانونی راستے سے جدوجہد کرنے پر یقین رکھتی ہے۔

مزید خبریں :