07 ستمبر ، 2015
لاہور......پنجاب میں قربانی کے جانوروں کے سری پائے جلانے پر پابندی لگادی گئی ہے، محکمہ بلدیات نے یہ فیصلہ صفائی ستھرائی یقینی بنانے کے لیے کیا ہے، اس بارے میں ایک سرکلر جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق عیدالاضحیٰ کی چھٹیوں میں صفائی کے عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں،ان چھٹیوں میں محکمہ بلدیات کے اعلی افسر دورے کرکے صفائی کے نظام کا جائزہ لیں گے،شہر میں گندگی پھیلنے سے روکنے کے لیے عارضی سینٹر بنائے جائیں گے، ڈپٹی کمشنر زجاری کردہ ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں گے۔