07 ستمبر ، 2015
پشاور......پشاور میں تجاوزات کے الزام میں گرفتار پچاس سے زیادہ افراد ضمانت منظور ہونے کے باوجود رہا نہ ہوسکے، کلیریکل غلطی کے باعث ان افراد کو ایک رات مزید جیل میں گزارنی پڑے گی، ضمانتی پروانے 3 ایم پی او کے تحت تھے جبکہ گرفتاری 16 ایم پی او کے تحت ہوئی، اہل خانہ کے مطابق ضلعی انتظامیہ کا بھی جیل انتظامیہ سے کوئی رابطہ نہیں۔اپنے پیاروں کی رہائی کے انتظار میں اہل خانہ گھنٹوں جیل کے باہر کھڑے رہے۔