07 ستمبر ، 2015
اوکاڑہ ......اوکاڑہ میں متروکہ وقف املاک بورڈ کی 984 کنال اراضی منتقل کرنے کا اسکینڈل سامنے آیا ہے، وزیراعلیٰ انسپکشن ٹیم کی رپورٹ کے بعد اوکاڑہ کے ڈی سی او، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور اسٹنٹ کمشنر کو ہٹادیا گیا، اسٹنٹ کمشنر آصف روف خان کو معطل اور 2 نائب تحصیلداروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈی سی او قیصر سلیم کو معطل کرنے کی منظوری 4 ستمبر کو دی، اس کے لیے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو خط لکھ دیا گیا ہے، وزیراعلیٰ نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شیخ فرید کو بھی معطل کرنے کی منظوری دے دی ہے، اراضی کی مالیت 90 کروڑ روپے سے زیادہ ہے، منتقلی ایک شخص منور حسین کے نام کی گئی۔