07 ستمبر ، 2015
اسلام آباد......اسلام آباد کے ڈاکٹروں نے کل ہڑتال کا اعلان کردیا ہے، ڈاکٹروں نے ہیلتھ رسک الاونس کی بندش پر احتجاج کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ پمز اور پولی کلینک سمیت تمام سرکاری اسپتال کل بند رہیں گے، جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ڈاکٹر سرتاج کا کہنا ہے کہ پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن، نرسنگ اور ینگ ڈاکٹرز ہڑتال کریں گے، کل پولی کلینک سے وزیر اعظم ہاؤس تک مارچ کیا جائے گا، جبکہ وزیراعظم ہاؤس کے سامنے دھرنا بھی دیا جائے گا، سرکاری اسپتالوں کے صرف ایمرجنسی وارڈ کھلے رہیں گے۔