07 ستمبر ، 2015
کراچی ......ایف آئی اے نے کروڑوں روپے کی خوردبرد کے الزام میں پی آئی اےکے 3 اعلیٰ افسروں کو گرفتار کرلیا ہے، ایف آئی اے کے مطابق گرفتار افسروں میں جی ایم ریونیو مینجمنٹ علی طاہر، منیجر ندیم انور اور اکاؤنٹنٹ غفار گوپانگ شامل ہیں، ان ملزموں کے خلاف پی آئی اے فنڈز میں خوردبرد کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔