08 ستمبر ، 2015
لورالائی...... بلوچستان کے ضلع لورالائی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔لیویز ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تحصیل دکی کے علاقے نانا صاحب کے قریب پیش آیا جہاں مسلح افراد نے ایک شخص پر فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔لاش جروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا۔فائرنگ کی وجہ کا پتہ لگانے اور ملزمان کی تلاش کے حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہے۔