19 مئی ، 2012
واشنگٹن ... امریکہ میں پاکستانی سفیر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ نیٹو سپلائی کی بحالی پر بات چیت جاری ہے، اور سپلائی کب کھلے گی یہ کہنا قبل از وقت ہے،یہ بات انھوں نے امریکی ٹی وی سے گفت گو کرتے ہوئے کہی۔ شیری رحمٰن نے کہا کہ پاک امریکہ تعلقات برے دور سے گزر رہے ہیں اور سلالہ حملے پر معافی کا مطالبہ اب بھی برقرار ہے۔ انھوں نے کہا کہ سلالہ حملے پر اظہار افسوس اہم ہے لیکن پارلیمنٹ نے رسمی معافی کا مطالبہ کیا ہے۔ شیری رحمان نے کہا کہ افغانستان کے لئے صرف انسانی بنیادوں پر رسد بحال کی گئی ہے۔