16 ستمبر ، 2015
اسلام آباد.......سی ڈی اے اور بیوپاریوں میں ٹھن گئی کہ اسلام آباد میں بکرا منڈی کہاں لگے گی؟ بیوپاریوں نے منڈی آئی الیون میں لگائی، تو انہیں آئی 12میں منتقل کرنے کی ہدایت ملی۔
تین روز سے بیوپاریوں اور سی ڈی اے اہلکاروں میں آنکھ مچولی جاری ہے۔ بیوپاریوں کے انکار پر انتظامیہ بیوپاریوں اور خریداروں کے درمیان دیوار بن گئی۔
پولیس نے موجودہ جگہ پر بکرا منڈی کو گھیر لیا، تمام راستے سیل کر دیے۔ بیوپاریوں دہائی دے رہے ہیں کہ جگہ بدلنی تھی تو پہلے ہمیں یہاں کیوں بلایا، منتقلی کا خرچہ کون دے گا۔