16 ستمبر ، 2015
گوجرانوالا ........ق لیگ کے رہنما پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ ن لیگ والے نندی پور پروجیکٹ کھا گئے ہیں۔ کسان پیکیج سب سے بڑا دھوکا ہے، اس کا کوئی وجود نہیں۔
گوجرانوالا میں کسان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پرویز الٰہی نے کہا کہ حکومت کسانوں کو گنے، چاول اور گندم کی امدادی قیمت نہیں دے رہی، ڈاکٹر، کسان، ٹیچر سب سڑکوں پرہیں، سب رو رہے ہیں۔