پاکستان
16 ستمبر ، 2015

کراچی میں پولیس والے ملزمان کو باغ کی سیر کرواتے رہے

کراچی میں پولیس والے ملزمان کو باغ کی سیر کرواتے رہے

کراچی ........کراچی میں پولیس نے انوکھا کارنامہ کیا، ملزموں کو تھانے میں بند کرنے کے بجائے باغ کی سیر کرائی گئی، فریئر ہال کی تارِیخی عمارت کے باغ میں پولیس نے دیا ایک انوکھا کارنامہ انجام۔

بظاہر پولیس اہلکار نظر آنے والے افراد ہتھکڑیوں میں جکڑے مبینہ ملزمان کو گھنٹوں باغ کی سیر کراتے رہے۔ یہ مناظر جیو نیوز کے کیمرہ مین جاوید عمرانی نے اپنے کیمرے میں محفوظ کرلیے، بعدازاں جیو نیوز کے کیمرہ مین نے استفسار کیا کہ ایسا کیوں کیا جارہا ہے اور ان کا تعلق پولیس کے کونسے محکمے سے ہے تو کوئی حوصلہ افزاں جواب نہ مل سکا۔

فیرئیر ہال میں کھڑی بغیر نمبر پلیٹ والی پولیس موبائل میں سوار سادہ لباس اہلکاروں کے ہمراہ ہتھکڑی لگے 5 ملزمان موجود تھے، سادہ لباس اہلکاروں نے جیو نیوز کے کیمرہ مین کے سوالات سے بچتے ہوئے راہ فرار اختیار کرلی۔

مزید خبریں :