پاکستان
16 ستمبر ، 2015

لاہور میں بلدیاتی امیدوار کے قتل پر پی ٹی آئی کا احتجاج

لاہور میں بلدیاتی امیدوار کے قتل پر پی ٹی آئی کا احتجاج

لاہور.......لاہورمیں بلدیاتی الیکشن کے امیدوار کے قتل پر پی ٹی آئی کے کارکنوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔لاہور کے علاقے گڑھی شاہو میں رات گئے ہمسائے کے ساتھ جھگڑے میں پی ٹی آئی کے امیدوار برائےجنرل کونسل غفار گجر قتل ہو گئے تھے۔

پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ان کی لاش پریس کلب کے سامنے رکھ کر احتجاج کیا، بعدازاں مظاہرین لاش اٹھا کر گڑہی شاہو چلے گئے جہاں مظاہرین نے دیر تک احتجاج کیا۔

مزید خبریں :