17 ستمبر ، 2015
اسلام آباد........اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 50ہزار ٹن دال چنا درآمد کرنے کی منظوری دی ہے۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔
وزارت خزانہ سے جاری اعلامیےکے مطابق ای سی سی نے پچاس ہزار ٹن دال چنا درآمد کرنے کی منظوری دی ہے۔ دال چنا ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے ذریعے درآمد کی جائیگی، دال چنا کی درآمد کا فیصلہ مارکیٹ میں قلت اور قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے کیا گیا۔
ای سی سی نے پاکستان سٹیل ملز اور پاکستان مشین ٹول فیکٹری کے ملازمین کی 2 ماہ کی تنخواہ کی بھی منظوری دیدی ۔کمیٹی نے معیاری سولر پینل کی درآمد کی اجازت بھی دی ۔