17 ستمبر ، 2015
اسلام آباد........اسلام آباد میں ایک نجی بینک میں ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی گئی ، فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ڈاکو گرفتار2 فرار ہو گئے ۔
پولیس کے مطابق اسلام آباد میں تھانہ نون کے علاقے میں ڈاکووں نے نجی بینک لوٹنے کی کوشش کی تو پولیس موقع پر پہنچ گئی ۔
ڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ شروع کر دی ، جوابی فائرنگ کے بعد ایک ڈاکو کوگرفتار کر لیا گیا جبکہ 2 ڈاکوبھاگنے میں کامیاب ہو گئے ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکو نجی بینک کی عقبی دیوار توڑ کر اندر گھسے تھے۔سبحان نامی گرفتارڈاکو کاتعلق ضلع دیر سے ہے ۔